جمعرات 11 دسمبر 2025 - 23:11
خاتونِ جنت کا قول و عمل انسانیت کی حقیقی رہنمائی کا سر چشمہ، مقررین

حوزہ/ولادتِ باسعادت سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کی مناسبت سے جہاں دنیا بھر میں محافل و تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، وہیں وادی کشمیر میں بھی اس پر مسرت موقع پر جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں ایک پُر وقار اور روحانیت سے لبریز تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادتِ باسعادت سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کی مناسبت سے جہاں دنیا بھر میں محافل و تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، وہیں وادی کشمیر میں بھی اس پر مسرت موقع پر جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں ایک پُر وقار اور روحانیت سے لبریز تقریب منعقد ہوئی۔

خاتونِ جنت کا قول و عمل انسانیت کی حقیقی رہنمائی کا سر چشمہ، مقررین

اس روحانی محفل میں علمائے کرام نے خاتونِ جنت خیر النساء العالمین سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کی سیرت، کردار اور مقام و منزلت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس کو تمام خواتینِ عالم کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔

اس موقع پر حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں منعقدہ تقریب سے حجۃ الاسلام سید محمد صفوی، حجۃ الاسلام مولوی محبوب الحسن اور حجۃ الاسلام مولوی شیخ غلام احمد نے خطاب کیا۔

خاتونِ جنت کا قول و عمل انسانیت کی حقیقی رہنمائی کا سر چشمہ، مقررین

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ جناب سیدہؑ عالمِ بشریت کی برگزیدہ ترین خواتین میں وہ بلند مقام رکھتی ہیں جو کسی اور کو حاصل نہیں ہوا۔ خاتونِ جنت کا قول و عمل انسانیت کی حقیقی رہنمائی کا سر چشمہ ہے اور مسلمان خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

علمائے کرام نے اس امر پر زور دیا کہ جناب سیدہؑ کی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہوکر خواتین اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو دین و شریعت کے اصولوں کے مطابق ڈھالیں، جبکہ ملت کے مرد حضرات بھی شریعت کی روشنی میں خواتین کے حقوق کی ادائیگی میں ہرگز کوتاہی نہ کریں۔

پروگرام میں جامعہ باب العلم کے اساتذہ و طلباء نے بھرپور شرکت کی اور ولادتِ سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کے بابرکت موقع پر شاندار انداز میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

علمائے کرام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برگزیدہ دینی شخصیات کا تذکرہ ایمان کے فروغ اور روحانی بالیدگی کا لازمی ذریعہ ہے اور ایسے پروگرام ملت میں دینی بیداری پیدا کرنے کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha